جامعہ کے تعلیمی سال
جامعہ عربیہ امدادالاسلام کمال پور کا تعلیمی سال دیگر مدارس اسلامیہ کی طرح نصف شوال کو شروع ہوکر نصف شعبان تک جاری رہتا ہے ۔بعد ازاں نصف شعبان ،رمضان اور شوال کے کچھ حصہ میں سالانہ تعطیل رہتی ہے ۔البتہ حفظ و ناظرہ کی تعلیم آخر رمضان تک جاری رہتی ہے ۔تعلیم پورے سال بلاناغہ جاری رہتی ہے ۔اور تمام ہی اساتذہ وطلبہ محنت و تندہی کے ساتھ اپنے امور مفروضہ کی انجام دہی کی کوشش کرتے ہیں ۔

شرائط داخلہ
جامعہ ہٰذا ہر اس مسلمان طالبِ علم کو جو علومِ دینیہ کی تحصیل کا خواہش مند ہو ،داخل کر لیتا ہے ۔ بشرطیکہ دیانت دار ،پرہیز گار اور شعائر اسلام کا پابند ہو۔ اخلاق ِ فاضلہ اور خصائلِ حمیدہ سے اراستہ و مزین ہو۔امتحان داخلہ میں کامیاب بھی رہا ہو۔

مدرسے میں رابطہ کی تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں ۔