جواب: جمعہ کی نماز کے لیے مسجد شرط نہیں ہے ، مسجد کے علاوہ بھی کسی گھر یا میدان میں جمعہ ادا کرنا جائز ہے؛ لیکن صحت جمعہ کے لیے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ جگہ شہر یا قصبہ یا اتنا بڑا گاوٴں ہو کہ اس کی آبادی ۳-۴ ہزار ہو، نیز وہاں روز مرہ کی ضروریات کی ساری چیزیں مہیا ہوں، لیکن اگر گاؤں بہت چھوٹا ہے، اور اس میں صحت جمعہ کی شرائط نہیں پائی جاتیں؛ تو ایسےگاؤں میں جمعہ کی ادائیگی جائز نہیں ہے، جمعہ کے دن بھی لوگ ظہر کی نماز ادا کریں۔ اگر ظہرجماعت سے ادا کریں گے تو جماعت کا بھی ثواب ملے گا۔